انسٹاگرام میں ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ

انسٹاگرام فیچر

کیلیفورنیا (پاک صحافت) فوٹو شیئرنگ کی مقبول ترین ایپ انسٹاگرام میں ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔  کمپنی کے مطابق صارفین کو اپنی پروفائلز میں 4 پروناؤنس ایڈ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، و وہ ہر ایک یا اپنے فالوورز کے لیے ایڈ کرسکتے ہیں۔ انسٹاگرام انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر مطلوبہ تلفظ ایپ میں دستیاب نہ ہو تو صارفین کو تلفظ کے لیے ایک فارم کو بھرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیچر فی الحال چند ممالک میں دستیاب ہوگا تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان میں کون سے ملک شامل ہیں۔ انسٹاگرام کے مطابق یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے انسٹاگرام کو اوپن کرکے پروفائل فیڈ پر جائیں اور وہاں ایڈٹ پروفائل کے آپشن پر کلک کریں۔ ایسا کرنے پر نام کے نیچے پروناؤنس کا آپشن نظر آئے گا۔

واضح رہے کہ پروناؤنس کا آپشن اسی صورت نظر آئے گا جب یہ فیچر آپ کے لئے دستیاب ہوگا، بصورت دیگر نظر نہیں آئے گا۔ خیال رہے کہ فیچر دسیتاب ہونے کی صورت میں وہاں صارف اپنے نام کا تلفظ اس طرح درج کرسکے گا جیسا وہ چاہتا ہو۔ انسٹاگرام کے مطابق اس کی جانب سے وقت کے ساتھ فہرست کو مزید اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے