ایپل کمپنی

اب ایپل خود آئی فون میں غیر اخلاقی مواد ہونے کی صورت میں قانونی اداروں کو رپورٹ کرے گا

کیلیفورنیا (پاک صحافت) دنیا کی مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے  آئی فون صارفین کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ایپل کا کہنا ہے کہ اب آئی فون میں نیا سسٹم لا رہے ہیں، جس کے تحت ایپل خود اپنے صارفین کا فون اسکین کر کے جانچ پڑتال کرتا رہے گا، اگر  بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق تصاویر ہوئیں تو اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رپورٹ کردے گا۔

تفصیلات کے مطابق  ایپل کی جانب سے ایسی خبر شایع ہونے کے بعد ماہرین نے نئے سسٹم پر پرائیوسی خدشات کا اظہار کر دیا ہے۔ ایپل کمپنی کےمطابق نیا سسٹم صارف کی ڈیوائس میں موجود بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی تصاویر iCloud Photos پر محفوظ ہونے سے قبل اسے تلاش کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رپورٹ کرسکے گا۔

واضح رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بارے میں راز داری کے خدشات ہیں کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کا دائرہ ممنوعہ مواد یا سیاسی تقریر کے لیے فون کو اسکین کرنے کے لیے بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کو یہ بھی خدشہ ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو آمرانہ حکومتیں شہریوں کی جاسوسی کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایسے منفرد سولر پینل تیار جو رات کو بھی بجلی پیدا کرسکتے ہیں

(پاک صحافت) ویسے تو سولر پینلز دن میں سورج کی روشنی سے بجلی بناتے ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے