گارمین واچ

گارمین کی جانب سے آئندہ دنوں میں آنے والی نئی واچ کی تٖفصیلات لیک

کراچی (پاک صحافت) فٹنیس اور ایڈوینچر اسپورٹس میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے جی پی ایس، اسمارٹ واچ اور دیگر آلات بنانے والی دنیا کی مہشور کمپنی گارمین کی جانب سے آئندہ دنوں میں آنے والے نئے ماڈل کی تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔ یاد رہے کہ یہ برانڈ زیادہ تر پروفیشنل ایتھلیٹس اور آؤٹ ڈور ایکٹویٹی میں دلچسپی رکھنے والے افراد میں اپنی ’ ملٹی اسپورٹس ‘ فلیگ شپ مصنوعات کی وجہ سے زیادہ معتبر سمجھا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گارمین آنے والے دنون میں Venu 2 Plus ماڈل لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے جو کہ بیٹری لائف میں چیمپئن سمجھی جانے والی سیریز Venu 2 اور 2S کا تسلسل ہے۔ رپورٹ کے مطابق گارمین کے اس ماڈل کے انتیلی جینٹ فرنٹ پینل اور بیک کی تصاویراور کچھ فیچرز کی تفصیلات لیک ہو چکی ہے۔ ممکنہ طور پر اس گھڑی کو تین طرفہ سائیڈ ماؤنٹ ااور کلائی سے ہی وائس کالنگ کے لیے مائیکرو فون اور ان بلٹ اسپیکر سے لیس کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گھڑی کے ذریعے فون کال موباائل فون سے منسلک ہونے کی صورت میں ہی کی جاسکے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  Venu 2 Plus میں گوگل اسسٹنٹ سپورٹ کا وائس اسسٹنٹ فیچر بھی دیا جاسکتا ہےجس سے استعمال کنندہ کو مختلف کام سرانجام دینے میں مدد مل سکے گی۔ دیگر فیچر میں 50 میٹر گہرائی تک واٹر پروف، جی پی ایس اور درست ٹریکنگ کے لیے ملٹی جی این ایس ایس ٹیکنالوجی، اسٹین لیس اسٹیل سے بنا 43 ایم ایم ڈائل شامل ہے۔  تاہم اس گھڑی کی قیمت کے بارے میں تفصیلات نہیں مل سکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایسے منفرد سولر پینل تیار جو رات کو بھی بجلی پیدا کرسکتے ہیں

(پاک صحافت) ویسے تو سولر پینلز دن میں سورج کی روشنی سے بجلی بناتے ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے