اسمارٹ رسٹ بینڈ

ملازمین کے موڈ اور ان کی ذہنی کیفیت بتانے والا اسمارٹ رسٹ بینڈ متعارف

لندن (پاک صحافت) برطانوی فرم موڈ بیم (Moodbeam) نے کلائی میں پہننے والا ایسا اسمارٹ رسٹ بینڈ تیار کیا ہے جس کی مدد سے ملازمین کے موڈ اور ان کی ذہنی کیفیت کے بارے میں جانا جا سکے گا۔ خیال رہے کہ اس اسمارٹ رِسٹ بینڈ کے ذریعے کمپنیاں اپنے ملازمین کی نفسیاتی کیفیت کو جانچ سکیں گی، بینڈ میں دو بٹن موجود ہیں جن میں پیلا رنگ خوشی کے احساس کا اظہار ہے جبکہ نیلا رنگ اداسی کو ظاہر کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ بینڈ اسمارٹ فونز کی ایپ اور ویب سائٹ کے ساتھ منسلک ہے جس کی مدد سے کمپنی باس کے لیے ممکن ہو گا کہ وہ اپنے ملازمین کی حالت کو مسلسل نظر میں رکھ سکے۔ اسمارٹ رسٹ بینڈ کو دوستوں اور خاندان کے افراد کے درمیان سماجی تعلقات مضبوط بنانے اور مسلسل رابطے میں رہنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق بینڈ کی ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں قسم کے اسمارٹ فونز کے لیے دستیاب ہو گی۔

واضح رہے کہ اسمارٹ بینڈ کی پٹی سیلیکون کی بنی ہوئی ہے جو واٹر پروف ہے یعنی اسے چہل قدمی کرنے اور نہانے کے دوران بھی پہنا جا سکتا ہے۔ مُوڈ بیم کمپنی کی شریک بانی کرسٹینا کولمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کمپنیاں اس بات کی کوشش کر رہی ہیں کہ عالمی وبا کے دوران گھروں سے کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ رابطے میں رہیں اور اس رسٹ بینڈ کی مدد سے کمپنیوں کے لیے ممکن ہو گا کہ وہ اپنے سیکڑوں ملازمین کی خیریت پوچھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

نظام شمسی

نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں آنےکیلئے تیار

(پاک صحافت) سیاروں کو دیکھنے کے شوقین افراد  کیلئے ایک نایاب اور منفرد خلائی نظارہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے