کیلیفورنیا (پاک صحافت) سوشل میڈیا کی مقبول ترین سائٹ فیس بک نے رازداری کے خدشات کی وجہ سے اہم فیچر ‘اپنے چہرے کی شناخت کا نظام” (face-recognition system) کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطبق فیس بک کی جانب سے یہ اقدام حساس دستاویزات لیک ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنے متنازعہ چہرے کی شناخت کے نظام کوختم کرتے ہوئے اس ٹیکنالوجی کے معاشرے پر پائے جانے والے خدشات کی وجہ سے ایک ا رب صارفین کے فیس پرنٹ(اسکین ڈیٹا) کو ڈیلیٹ کردے گا۔
واضح رہے کہ اس تبدیلی کے نتیجے میں فیس بک تصاویر یا ویڈیوز میں لوگوں کے چہروں کو خود بخود نہیں پہچان سکے گی جبکہ صارفین اب تصویر یا ویڈیو میں کسی شخص کو ٹیگ کرنے کے لیےچہرے کی شناخت کا فیچر استعمال نہیں کرسکیں گے۔ رہے کہ چہرے کی شناخت کے معاملے پر فیس بک کو کئی عرصے سے تنقید کا سامنا تھا۔