رانا ثناءاللہ

یوٹیلیٹی ملازمین کا دھرنا جاری، رانا ثناءاللہ کے ساتھ مذاکرات مکمل

اسلام آباد (پاک صحافت) یوٹیلیٹی ملازمین کارپوریشن ملازمین کا دھرنا ایکسپریس چوک پر جاری ہے تاہم آج حکومتی وفد نے ان سے ملاقات کی اور راناثناءاللہ نے مذاکراتی کمیٹی سے پیر تک کی مہلت مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تین رکنی مذاکراتی کمیٹی نے رانا ثناءاللہ کے ساتھ مذاکرات کیئے، جن میں راجا مسکین، عارف حسین اور چوہدری انور وقار شامل تھے، کمیٹی اراکین کی جانب سے حکومتی تجاویز پر وقت مانگا گیا۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ نے مذاکراتی کمیٹی سے پیر تک مہلت مانگ لی ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ متعلقہ وزیر بھائی کے انتقال کی وجہ سے اسلام آباد میں نہیں، دھرنا مؤخر کیا جائے یا کم از کم کسی اور مقام پر منتقل کردیا جائے۔

کمیٹی کے اراکین نے باہمی مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے، کمیٹی اراکین مشاورت کے بعد ملازمین کے سامنے آکر اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے