یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

ایف آئی اے

فیصل آباد (پاک صحافت) فیصل آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کارروائی کر کے یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرل یا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکّام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم انسانی اسمگلنگ کے منظم گینگ کا مرکزی ملزم ہے۔ ایف آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کےخلاف کارروائی مشکوک بینک ٹرانزیکشن کی بنیاد پر کی گئی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے حکّام نے یہ بھی بتایا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے