یوم عاشور

یوم شہادت حضرت علی عقیدت و احترام سے منایا گیا

کراچی (پاک صحافت) ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام سے منایا گیا، ملک بھر میں مجالس عزا برپا کی گئیں اور ماتمی جلوس بھی نکالے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیاں ایرانیان پر اختتام پذیر ہوا، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جاتی رہی، جلوس علم و تابوت و ذوالجناح برآمد ہوا جلوس کی قیادت بوتراب سکائوٹس نے کی ۔

جلوس کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر داخلہ سندھ ضیاالنجار نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ ایم اے جناح روڈ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ مجالس اور جلوس انتظامیہ کیساتھ مل کر بہترین کام کیاہے، جلوس کی سکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے