شہباز شریف

یو این جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شہباز کی مالدیپ کےصدر سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر معیزو کے درمیان ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مالدیپ کے ساتھ تجارت، سیاحت، تعلیم، سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ممالک میں اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے عوامی روابط اور باہمی تعاون کی کوششوں میں اضافے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کے امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے جنوبی ایشیائی ممالک کی مشترکہ ذمہ داری پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے