اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں اس دشمن کا سامنا ہے جس پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے خطرہ ابھی بھی موجود ہے، بھارت نے ایسے ہی ڈرامہ نہیں رچایا، پہلگام حملے کی ساکھ پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اصل دہشتگرد تو مودی خود ہے،امریکا اور کینیڈا نےمودی پر دہشتگردی کا الزام لگایا جس کی اس نے تردید نہیں کی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جو ہورہا ہے اس میں بھارت ملوث ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اگر وزیراعظم کی پیشکش قبول کرتا ہے تو اچھی بات ہے، ابھی ٹینشن کم نہیں ہوئی ہے، ہمیں اس دشمن کا سامنا ہے جس پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ چین ہمارا ہمسایہ ملک ہے، چین سارے مسائل کو سمجھتا ہے، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہےدنیا کا کوئی بھی ملک پہلگام واقعہ کی تحقیقات کرلے۔