ہمارے قائدین کی گرفتاری سے مہنگائی کم ہوتی ہے تو ہم حاضر ہیں۔ مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر ہم یا ہمارے قائدین کی گرفتاری سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کم ہوتی ہے تو ہم اس کے لئے حاضر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا میں پاکستان سب سے زیادہ مہنگا ترین ملک بن چکا ہے۔ آج دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی خرید رہے ہیں۔ بجلی مہنگی ہے بجلی گیس کی قیمتوں اور منی سپلائی کنٹرول سے باہر ہے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ ایشین ممالک میں سب سے زیادہ مہنگا پاکستان ہے، حکومتی ناکام معاشی پالیسی اور بجٹ خسارہ مہنگائی کا سبب ہے۔ مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ آج ملک پر چالیس ہزار ارب کا قرضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف مذاکرات سے قوم کو آگاہ کیا جائے۔ میری آمدنی نظر آتی ہے حکومتی وزرا جو کما رہے ہیں وہ بھی بتایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے