عطا تارڑ

ہمارے سارے اعشاریے مثبت ہیں، وزیر اطلاعات

نیویارک (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمارے سارے اعشاریے مثبت ہیں، ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوئی ہے۔ نیو یارک میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ باتیں ہورہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، آئی ایم ایف کو لیٹر بھی لکھے گئے، یہ ان کی اپنی مرضی ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معیشت ٹھیک ہونا شروع ہوئی، غیر قانونی منی ایکسچینجرز کے خلاف کارروائی کی، ڈالر کی اسمگلنگ روکی۔

وفاقی وزیر کے مطابق بلوم برگ نے کہا معیشت مضبوط ہورہی ہے، ترکیے کے صدر نے معاشی بحالی کی تعریف کی، بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کے اندر تقویت مل رہی ہے، یہ معاشی استحکام سے جڑا ہے، ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کا بدترین اثرات کا سامنا ہے، وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو اجاگر کیا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کاربن خارج کرنے والے ممالک کے پاس وسائل زیادہ ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کےاثرات سے نقصان کا تخمینہ 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ طالبان کو یہ کہہ کر واپس لاکر بسایا گیا کہ یہ اچھے ہیں، جبکہ طالبان کو واپس لانے کی پالیسی غلط تھی، اس کے اثرات کے پی میں نظر آرہے ہیں۔ عطا تارڑ کے مطابق پاکستان کا تمام فورمز پر موقف ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسلی کشی کی، فلسطینی صدر نےکہا کہ پاکستان نے فلسطینی طلبہ کو جگہ دی، غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان میں فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے