بلاول بھٹو

ہمارا منشور نیب کو ختم کرنا ہے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نیب ملک کی جمہوریت کو نقصان پہنچانے والا ادارہ ہے، ہمارے منشور میں نیب کو ختم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ میثاق معیشت کے بغیر ملک کے بنیادی معاشی مسائل حل نہیں ہوسکتے، عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کی فکر ہے، ان کو روٹی کپڑا مکان، غربت اور مہنگائی میں دلچسپی ہے۔ عوام چاہتے ہیں ان کے مسائل کا حل پیش کریں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف نے وزیراعظم بنتے ہی چارٹر آف اکانومی کی بات کی، چارٹر آف اکانومی کہیں سے ڈکٹیٹ، ازخود فیصلہ نہیں ہوسکتا، چارٹر آف اکانومی پر سب سے مشورہ، اتفاق رائے کرنا پڑے گا۔ حکومت بننے پر پی پی، ن لیگ کے درمیان ایک معاہدہ طے ہوا، حکومت کو پی ایس ڈی پی بجٹ ہمارے ساتھ مل بیٹھ کربنانا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے، امید کرتے ہیں حکومت مہنگائی میں کمی کیلئے پالیسیاں جاری رکھے گی، بجٹ میں بی آئی ایس پی میں27 فیصد اضافے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے