ہم نے تو بانی PTI کو ایکسرسائز مشین تک دی ہوئی ہے۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہم نے تو بانی PTI کو ایکسرسائز مشین تک دی ہوئی ہے، وہ مٹن کھاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں کمرے کی تصویروں پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھی جیل میں لیڈر شپ سے ملاقات کے لیے ہفتے میں ایک دن جاتے تھے، ان کی ملاقاتوں میں ملک کے خلاف آرٹیکل لکھے جارہے ہیں سازشیں ہورہی ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ یہ شاید اب بھی مطمئن نہ ہوں، فائیو اسٹار ہوٹل کی مزید سہولتیں ملنی چاہئیں۔ یہ کوئی مہمان نہیں ہیں، یہ دیکھیں یہ کن کیسز میں جیل کے اندر ہیں، ایک بار حلف پڑھ لیتے تو پتا چل جاتا سائفر کو یوں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے علی امین گنڈا پور سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے پی لعن طعن کرتے ہیں اور میٹنگ میں آکر اچھے بچے بن جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے