ہم تکلیف میں ضرور آئے لیکن مشکل فیصلوں کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ قمرزمان کائرہ

قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم تکلیف میں ضرور آئے لیکن پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لئے مشکل فیصلوں کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا ہے، کہا گیا سیاسی نقصان کررہے ہیں، شہرت خراب ہو رہی ہے، ادراک تھا ہمارا سیاسی نقصان ہورہا ہے مگر ہمارا ماننا تھا سیاسی نقصان کور ہوجائے گا، پاکستان کو نقصان نہ ہو۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ سیلابی صورتحال میں حکومت کہیں نظر نہیں آرہی، بری، نیوی فوج اور ائیر فورس ہمارے ہی ادارے ہیں، سب ادارے حکومت کے ہیں۔ فواد چودھری کہتے ہیں کہ وہ آئی ایم ایف کی شرائط نہیں مانیں گے، شوکت ترین اور تیمور سلیم جھگڑا کی گفتگو سے پہلے فواد چودھری نے بیان دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے