ہزاروں لوگوں کی اسرائیل مخالف مارچ میں شرکت ٹرمپ کیلئے بھی پیغام ہے۔ مولانا راشد محمود

راشد سومرو

کراچی (پاک صحافت) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ ہزاروں لوگوں کی اسرائیل مخالف مارچ میں شرکت ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بھی پیغام ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع قائدین پر اسرائیل مخالف مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ ہزاروں لوگ اسرائیل مخالف مارچ میں شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ کے کسانوں کی جنگ لڑیں گے، کراچی میں ٹینکر مافیا کے خلاف بھی لڑیں گے، سندھ میں جاگیرداروں کا راج نہیں چلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے