گورنر ہاؤس میں شب معراج کیلئے خصوصی اہتمام کیا ہے۔ کامران ٹیسوری

کامران ٹیسوری

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں شب معراج کے حوالے سے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں جو مثبت کام ہوتا ہے اس سے میڈیا کو آگاہ کیا جاتا ہے، میڈیا آگاہی کا سبب بنتا ہے۔ محفل شب معراج سے پیرحسیب الرحمان خطاب کریں گے، مسلمانوں کا کلمہ پراتفاق ہے، ہم سب آخری نبی اکرمؐ پرایمان رکھتے ہیں، آج تمام مسالک کے افراد اس بابرکت محفل میں شریک ہوں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم تمام شہداء کے لیے دعائیں کریں گے، ہمارے معاشی مسائل ہیں لیکن سرحدی مسائل نہیں ہیں افواج پاکستان کی وجہ سے ہمارا سر فخر سے بلند ہے۔ ہمیں معاشی نمو کی جانب بڑھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے ہر خاص وعام کے لیے کھلے ہیں، گورنر ہاؤس کے باہر نظام عدل کے لیے بیل آف ہوپ لگائی ہوئی ہے۔ ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت رہنے کیلئے چھت فراہم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے