گورنر پنجاب سلیم حیدر شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کی رہائش گاہ پہنچ گئے

saleem haider

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان ہمارا فخر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سلیم حیدر شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کےبہادر سپوتوں کی بہادری اور شجاعت لازوال مثال ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ حسان اشرف نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے