گورنر سندھ کی سعودی تاجروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سعودی عرب کے تاجروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کاروں کو صوبے میں ہر ممکن مدد تعاون اور معاونت فراہم کیا جائے گا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور دیگر سفارتی عملہ نے گورنر سندھ کا پرتپاک استقبال کیا۔

گورنر سندھ نے سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کے موقع پر کیک بھی کاٹا اور کہا آج ہم سب سعودی عرب کے قومی دن کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کی عوام اور شاہی خاندان کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ہم سعودی عرب کے احسان مند ہیں، دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہشمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے