اسحاق ڈار

گورنر سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ چند روز میں ہوجائے گا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ چند روز میں ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ چند روز میں ہوجائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ نہیں لگایا جا رہا۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عہدے آنے جانے ہوتے ہیں، کوئی ساری زندگی ان پر نہیں رہتا، لیکن ایسے کام کرکے جانا چاہیے کہ لوگ آپ کو یاد رکھیں۔

ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف صبح آٹھ بجے سے میرے ساتھ ہیں انہوں نے تو ایسا کچھ نہیں بتایا اگر حکومت ایسا کوئی فیصلہ کرتی تو ہمیں اعتماد میں لیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے