گورنر سندھ کا پنجگور میں 7 مزدوروں کے قتل پر اظہار مذمت

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پنجگور میں7 مزدوروں کے قتل پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے مزدوری کرنے والوں کو بےدردی سے مارا گیا۔

اپنے بیان میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مزدوروں کو بے دردی سے قتل کرنے والوں کو کڑی سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کا حق ہے جس شہر میں جاکر کام کرنا چاہے کرے، لوگوں کو صوبے، نسل، مذہب یا فرقہ کی بنیاد پر قتل کرنے والوں سے نمٹنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

محمد اورنگزیب

اب معاشی استحکام آئے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے