کامران ٹیسوری

گورنر سندھ نے حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کردیا

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ 12، 13 اور 14 جولائی کو نیاز اسٹیڈیم میں آئی ٹی کے ٹیسٹ ہوں گے، نوجوان اپنی رجسٹریشن فوراً کرا لیں، کورس کی تکمیل کے بعد یہی نوجوان 15 سے 20 لاکھ ماہانہ کمائیں گے۔ ان کا کہنا ہے ک آئی ٹی کورسز کرنے والے نوجوان ماہانہ 150 سے 800 ڈالرز کما رہے ہیں، ان نوجوانوں نے محض 6 ماہ کی تعلیم حاصل کی ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ چند روز میں دوبارہ حیدرآباد جاؤں گا، پریٹ آباد کے شہداء کے خاندان کو مخیر دوست کی طرف سے 20 لاکھ روپے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے