اسلام آباد (پاک صحافت) اسعد محمود کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناکام کشمیر پالیسی کی وجہ سے آج بھارت مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے خلاف سنگین اقدامات اٹھا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین ملک کے حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں علیحدہ علیحدہ قراردادیں آچکی ہیں، چین کی دوستی پر پوری قوم کا اتفاق اور کشمیری عوام کے ساتھ پاکستانی عوام کی کمٹمنٹ ہے۔
اسعد محمود کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کو اس خطے میں ظلم کی چکی بنا دیا ہے، پاکستان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیری عوام کے لیے آواز اٹھائی ہے، گزشتہ حکومت کی ناکام کشمیر پالیسی کی وجہ سے آج بھارت کو کشمیری عوام کے خلاف اس قسم کے اقدام اٹھانے کی جرات ہوئی۔
Short Link
Copied