کامران ٹیسوری

کے الیکٹرک ہمیں مجبور نہ کرے کہ ہم کوئی ایسا اقدام آٹھائیں جو قانون کیخلاف ہو۔ کامران ٹیسوری

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک والے ہمیں مجبورنہ کرے کہ ہم کوئی ایسا اقدام آٹھائیں جو آئین اور قانون کیخلاف ہو۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگوں پر جو ٹیکس لگائے جارہے ہیں ختم کئیے جائیں یا کم کئے جائیں۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرلے اس گرمی کے دنوں میں لوگوں پر رحم کرے، ہمیں مجبورنہ کرے کہ ہم کوئی ایسا قدم نا اٹھا لیں جو آئیں اور قانون کیخلاف ہو۔

انہوں نے سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انکے دور میں کوئی کام نہیں کیا گیا ہم نے گورنر ہاوس میں آئی ٹی کلاسز شروع کیں اور شہریوں کے لئے گورنر ہاوس کے دروازے کھولے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے