اسحاق ڈار

کھاد کی مستحکم قیمت کسان اور معیشت کیلئے اچھی خبر ہے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کھاد کی مستحکم قیمت کسان اور معیشت کیلئے اچھی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کی زیر صدارت کھاد کی دستیابی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو ربیع سیزن کےلیے گیس کی مسلسل فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویژن ربیع سیزن میں فرٹیلائزرپلانٹس کو گیس فراہمی یقینی بنائے گا، گیس کی مسلسل فراہمی سے درآمدات اور زرمبادلہ کے نقصان کو بچایا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں خریف سیزن کے دوران کھاد کی دستیابی اور قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں ربیع سیزن میں گندم بوائی کےلیے کھاد کی مناسب قیمت پر وافر دستیابی یقینی بنانے پر غور کیا گیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کھاد کی مستحکم قیمت کسانوں اور معیشت کے لیے ایک اچھی خبر ہے، صوبائی حکومتیں کھاد مارکیٹ کی نگرانی میں مزید اضافہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے