کوشش ہوگی اگلے آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنائیں۔ وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی اگلے آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا چاہتی ہے، ایف بی آر کی ڈیجٹیلائزیشن کے عمل کو تیز کیا جارہا ہے، پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔ حکومت نے نکات پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے، بجٹ سے متعلق تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں، حکومت ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا چاہتی ہے۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ قیمتوں میں بگاڑ پیدا کرنے والی سبسڈی کا خاتمہ کیا جائے گا، حکومت ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 13 فیصد بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، زراعت، تعلیم اور صحت کے شعبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحت، زراعت اور دیگر شعبوں میں ہر ممکن حد تک ریلیف دیا، سٹیشنری کیلئے ٹیکس استثنی برقرار رکھا گیا ہے، حکومت ٹیکس ٹی جی ڈی پی 13 فیصد تک بڑھانے کیلئے پرُعزم ہے، ایف بی آر نے مشکل حالات کے باوجود ٹیکس آمدن میں 30 فیصد اضافہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے