حنیف عباسی

کوئی شک نہیں کہ عمر قید جنرل فیض نے دلوائی۔ حنیف عباسی

راولپنڈی (پاک صحافت) حنیف عباسی نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ عمر قید جنرل فیض نے دلوائی، میرے بیٹے کو کہا گیا کہ سزا کے خلاف اپیل دائر نہیں کرنا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اٹک جیل میں لوگ آئے اور کہا کہ پارٹی آپ چھوڑتے ہیں تو باہر آجائیں گے۔ فیض حمید کے کاروباری لوگوں سے بہت رابطے تھے، ایک کاروباری شخصیت میرے پاس آئی اور کہا کہ الیکشن لڑنا ضروری ہے؟ نہ لڑیں تو بہتر ہے، ایک کاروباری شخص نے ملاقات میں کہا کہ اگر میں الیکشن لڑو گا تو سزائے موت ہوگی یا عمر قید۔

حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ جب پریس کانفرنس کی تو فیصلہ نہیں پڑھا، کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، بہت سارے لوگوں کو آئین کو ری رائٹ کرنے کا شوق ہوگیا۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو اچھے اسپتال بنانے کا طریقہ بتانے کی پیشکش کا جواب بھی دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے اسپتالوں کا دورہ کریں اور میں سندھ کے اسپتالوں کا دورہ کروں گا، صحت کے شعبوں میں صوبوں میں مقابلہ رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے