وزیراعظم شہباز شریف

کم ترقی یافتہ ممالک کے قرض کی شرائط کو آسان کرنا چاہیے، وزیر اعظم

دوحہ  (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کم ترقی یافتہ ممالک کے قرضوں کی شرائط کو آسان کرنا چاہیئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے کم ترقی یافتہ ممالک کو بہت متاثر کیا، پوری دنیا میں غربت اور غذائی قلت کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات دیرینہ اور خوشگوار ہیں، کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے پائیدار ترقی کے لیے کانفرنس کا بروقت انعقاد کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اس فورم سمیت تمام اہم فورمز پر کم ترقی یافتہ ممالک کی آواز اجاگر کرتا رہے گا، ہمیں مل کر کم ترقی یافتہ ملکوں کے عوام کی ترقی کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ پاکستان دوحہ پروگرام آف ایکشن کے نفاذ کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ ساؤتھ کوآپریشن فریم ورک کے تحت عالمی شراکت کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے