راولپنڈی (پاک صحافت) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلح افواج نے اپنے پیغام میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد میں غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد میں غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کشمیری کئی دہائیوں کے جبرکو برداشت کررہے ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق کشمیری عوام ریاستی سرپرستی میں ہونے والی بربریت کو برداشت کررہے ہیں، مسلح افواج پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
آئی ایس پی آرنے بیان میں کہا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، پاکستان زندہ باد! کشمیر زندہ باد!