کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کی حکومتی ٹیم آج مراکش روانہ ہوگی

یونان کشتی

اسلام آباد (پاک صحافت) کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کی حکومتی ٹیم آج مراکش روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ٹیم تین سے چار روز مراکش میں قیام کرے گی، بحر اوقیانوس میں مراکش اور موریطانیہ کے درمیان تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کا پتہ لگائے گی۔

حکومتی تحقیقاتی ٹیم کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والوں سے ملاقات کرے گی، پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی بھی تحقیقات کرے گی۔

دریں اثناء ایف آئی اے نے تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے میں ملوث ملزمان کیخلاف 3 مقدمات درج کر لئے ہیں، گوجرانوالہ اور گجرات میں ایف آئی اے کرائم سرکلز میں گجرات اور سیالکوٹ کے انسانی سمگلرز کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے