کسٹمز عملے کی کارروائی، 11 ہزار ممنوعہ بھارتی ادویات برآمد

دوا

خیبر (پاک صحافت) کسٹمز عملے نے کارروائی کرکے 11 ہزار ممنوعہ بھارتی ادویات برآمد کرلی اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طور خم امپورٹ ٹرمینل میں کسٹم عملے کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔

کلیکٹر کسٹم کا کہنا ہے کہ ٹرک سے 11 ہزار ممنوعہ بھارتی ادویات برآمد ہوئی جس پر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا۔

کلیکٹر کسٹم کا مزید کہنا تھا کہ نان کسٹم پیڈ ممنوعہ ادویات افغانستان سے سمگل کی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے