لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ کسانوں کے نام پر کسی کو سیاست چمکانے نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنی سیاست کی آڑ میں کسانوں کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں، پنجاب حکومت نے کسانوں کے کسی نمائندے کو گرفتار نہیں کیا۔
عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے حقیقی نمائندوں سے مکمل رابطے میں ہے، صوبائی حکومت کسانوں کے ہر قسم کے مفاد کا تحفظ کر رہی ہے اور کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص جماعت اپنے لوگوں کے ذریعے گندم کے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔