مریم نواز

کرتارپور کوریڈور کی بحالی کا فیصلہ، 471 رابطہ سڑکوں اور 75 پراجیکٹس کے حوالے سے بھی اہم احکامات جاری

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کی جانب سے کرتارپور کوریڈور کی بحالی کا فیصلہ، 471 رابطہ سڑکوں اور 75 پراجیکٹس کے حوالے سے بھی اہم احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں روڈز بحالی پروگرام کی 471 سڑکوں کے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی نے روڈز کے تمام پراجیکٹس پر 15 ستمبر تک تعمیراتی کام شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اجلاس میں روڈز بحالی پروگرام 30 جون تک مکمل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ (رورل روڈز ریہبلی ٹیشن) دیہات میں سڑکوں کی بحالی کے 75 پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا اور 192 ارب کی لاگت سے دیہی روڈز پر 15 ستمبر تک کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں کرتارپور کوریڈور کی تعمیر و بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ جی ٹی روڈ تا قائداعظم انٹر چینج رنگ روڈ کی تعمیر و توسیع ہوگی۔ ملتان تا وہاڑی 93 کلومیٹر روڈ کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کماہاں انٹر چینج 24 کلومیٹر روڈ کی تعمیر و مرمت بھی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے