کراچی، اورنج لائن بس کی شٹل سروس کا افتتاح کر دیا گیا

کراچی (پاک صحافت) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے اورنج لائن بس کی شٹل سروس کا افتتاح کر دیا۔ اورنج لائن سے سفر کرنے والوں کو اب گرین لائن کے بورڈ آفس اسٹاپ تک لایا جا سکے گا۔ شرجیل میمن نے اورنگی ٹاؤن سے بس میں سوار ہو کر روٹ کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ شرجیل میمن نے اورنج لائن ایکسٹینشن کا بھی افتتاح کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے اورنج لائن منصوبے کی انٹی گریشن کا فیصلہ کیا ہے، اورنج اور گرین لائن کوریڈور آپس میں ملا دیا جائے گا، اس میں تین سے چار ماہ لگیں گے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، نئی بسیں بھی پہنچ چکی ہیں، مزید روٹس بھی شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن بی آر ٹی کا نام عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے، پیٹرول اور ڈیزل کے ریٹ جب بڑھے تھے تب بھی بسوں کے کرایوں کو بڑھنے نہیں دیا تھا، بسوں میں خودکار کرایہ سسٹم کا کارڈ ایک ماہ کے اندر کام شروع کر دے گا۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کم ہوئے ہیں، پورے ملک میں انسداد منشیات کے خلاف ایسی کارروائیاں نظر نہیں آئیں گی جیسی یہاں ہو رہی ہیں، صوبے میں منشیات کا نام مٹا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے