کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات فروری کے الیکشن کا ٹریلر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات فروری کے الیکشن کا ٹریلر ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوگیا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ اس وقت بلدیاتی انتخابات جیتے جب ہم حکومت میں نہیں تھے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ اس بار پاکستان کے عوام لاہور سے وزیر اعظم منتخب نہیں کریں گے، کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوگیا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ عوام کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، ملک کو معاشی مسائل، غربت اور مہنگائی سے نجات دلانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہی غربت کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی میں کردار ادا کرسکتی ہے۔ ہم بلدیاتی اور صوبائی کے ساتھ وفاق میں بھی حکومت بنائیں گے۔ 8 فروری کو ثابت کردیں گے، فتح صرف تیر کی ہوگی۔ اس بار پاکستان کے عوام وزیراعظم لاہور سے منتخب نہیں کریں گے۔