کراچی: پنک بس سروس کے 2 نئے روٹس کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا

کراچی (پاک صحافت) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پیپلز پنک بس سروس کے 2 نئے روٹس 19 اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پیر کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) کمال دایو نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں 10 نئی بسز بھی پنک بس سروس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوران اجلاس صوبائی وزیر نے کہا کہ پنک بس سروس کے نئے روٹس کا افتتاح 19 اپریل سے ہوگا جبکہ 20 اپریل سے میرپورخاص کے عوام کے لیے بھی پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 25 اپریل سے کیش لیس آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن اسمارٹ کارڈ سروس بھی شروع کی جائے گی، جس کے ذریعے خودکار کرایہ وصول کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں سستی اور آرامدہ بس سروس پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومت سندھ کا وژن ہے، ٹرانسپورٹ کے مضبوط نیٹ ورک سے روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گےاور اقتصادی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ ٹرانسپورٹ کے منصوبے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے