دہشت گرد

کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ کے 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی (پاک صحافت) سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ اینٹی ٹیرا رزم فنانسنگ یونٹ سی ٹی ڈی نے سہراب گوٹھ، جنجال گوٹھ میں کارروائی کر کے 2 دہشت گردوں ابوذر اور یعقوب مسعود کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان حافظ گلبہار گروپ سے ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف اعجاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی قیادت سے رابطے میں تھے، گرفتار ملزمان تحریک طالبان پاکستان کے لیے فنڈز جمع کرتے تھے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دونوں ملزمان کا تعلق وزیرستان سے ہے، جو حال ہی میں فنڈنگ آپریشن کے لیے کراچی واپس آئے تھے، ملزمان کو سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش اینٹی ٹیرارزم یونٹ نے گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے