ترکی کے خلاف امریکی پابندیاں تشویشناک، پاکستان ترک حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے: دفتر خارجہ

کراچی دھماکے کے ملزمان کو پکڑنے میں کسر نہیں چھوڑیں گے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ حملے میں چینی شہریوں کے ہلاک، زخمی ہونے پر متاثرہ خاندانوں، بشمول چینی باشندوں اور پاکستانیوں کے لیے گہری تعزیت و اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، یہ افسوس ناک عمل ناصرف پاکستان بلکہ پاک چین دیرینہ دوستی پر بھی حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ حملے میں شامل افراد، بشمول مجید بریگیڈ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم پر قائم ہیں، یہ ظالمانہ عمل بغیر سزا نہیں رہے گا۔ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی و قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو پکڑنے میں کسر نہیں چھوڑیں گے۔

دفترِ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ خارجہ امور کی وزارت چینی سفارت خانے سے قریبی رابطے میں ہے، پاکستان اور چین قریبی شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں، پاکستان اور چین باہمی احترام و بھائی چارے کے رشتے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کے لیے پختہ عزم کی توثیق کرتا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف چینی بھائیوں سے مل کر کام کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بانیٔ پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد میں بانیٔ پی ٹی آئی اور وزیرِ اعلیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے