اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان صدر میں تقریب میں چین کے نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان سے نوازا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان کا اعزاز دینے کی تقریب ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان سے نوازا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب میں شریک ہوئے، اعلی سول و عسکری قیادت نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
ان کے علاوہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزرا احسن اقبال، خرم دستگیر اور مریم اورنگزیب بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔
Short Link
Copied