چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت نے عزم استحکام آپریشن کی حمایت کردی، اے پی سی میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے عزم استحکام آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ آل پارٹیز کانفرنس میں بھرپور شرکت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے مکمل پاک کرنے کے لئے عزم استحکام آپریشن ناگزیر ہے، پاکستان مسلم لیگ عزم استحکام آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ قیام امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کو روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس سے مل کر نمٹنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ اجتماعی کاوشوں سے جیتی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے