خرم دستگیر

چار سال تک ملک کو تباہ کرنے والے ٹولے کو اپنی سیاست کی فکر ہے۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سال اقتدار میں رہتے ہوئے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے ملک کو تباہ و برباد کرنے والے ٹولے کو اب بھی اپنی سیاست کی فکر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، آپ جاتے ہوئے 27 بجلی یونٹس بند کر کے گئے، 27 بجلی یونٹس کو وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ مدت میں دوبارہ چلایا۔ سوال پوچھنے والوں کو معاشی تباہی، ریکارڈ خساروں اور تاریخی مہنگائی کا جواب دینا چاہیے۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا ہے کہ اقتدار میں پیسے بنانے والے آج اپوزیشن میں باتیں بنارہے ہیں، معیشت کو تباہی کی اس انتہا تک پہنچانے والوں کے مشورے درکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ہر مہینے اضافے کا معاہدہ کرکے آج مشورے دے رہے ہیں، 4 سال آپ کام کرتے تو آج قوم کو اتنی تکلیف اور معیشت کی اتنی تباہی نہ ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے