کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسمبلی ممبر کا اچانک انتقال ہوگیا ہے۔ پی پی رہنما اور سندھ اسمبلی کے ممبر بشیر احمد ہالیپوٹو کا آج اچانک انتقال ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے ممبر بشیر احمد ہالیپوٹو کا انتقال ہوگیا ہے۔ پی پی سندھ کے رہنماوں اور کارکنوں نے اس حوالے سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم بشیر احمد سند ھ اسمبلی کے صوبائی حلقہ پی ایس 70بدین(1) سے منتخب ہوئے تھے۔ وہ سندھ اسمبلی کی کمیٹی برائے مزدور اور انسانی وسائل کے ممبر بھی رہے ہیں۔
یاد رہے کہ مرحوم بشیر احمد ہالیپوٹو 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے حلقہ پی ایس 55 سے ایم پی اے بنے اور 2018 کے عام انتخابات میں پی ایس 70بدین (1) سے دوبارہ سندھ اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔
Short Link
Copied