پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ اسلام آباد کیجانب گامزن، کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد شریک

لانگ مارچ

رحیم یار خان (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف کراچی سے شروع ہونے والا لانگ مارچ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب گامزن ہے جس میں کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اسلام آباد پہنچے گا۔ پی پی عوامی مارچ راستے میں پنجاب کے مختلف شہروں میں قیام کرتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔ مارچ میں پنجاب کے مختلف شہروں سے عوام شامل ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ آج رحیم یار خان سے احمد پور شرقیہ پہنچے گا جہاں بلاول بھٹو زرداری جیالوں سے خطاب کریں گے جس کے بعد مارچ احمد پور شرقیہ سے لودھراں میں روانہ ہوگا اور پھر بہاول پور بائی پاس پر شام کو خطاب ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پانچویں دن کا آخری خطاب ملتان کے بہاول پور بائی پاس چوک پر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے