پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں جاری

پیپلزپارٹی

لاہور (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں لاہور میں ہورہا ہے۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق، بلوچستان اور پنجاب میں پی پی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی، پی پی کا ابھی تک ن لیگ یا پی ٹی آئی کسی سے باضابطہ رابطہ نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ممبران سے مشاورت کرکے ن لیگ یا کسی اور جماعت کے ساتھ حکومت سازی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ شیری رحمان نے سی ای سی کے سامنے این اے 127 کی رپورٹ رکھی جب کہ حسن مرتضیٰ نے الیکشن کی بے ضابطگیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کے فیصلے سمیت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں پنجاب کی صورت حال پر بھی مشاورت متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے