اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے منشور میں روٹی کپڑا مکان، خارجہ پالیسی بارے نکات شامل ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پہلے بھی اقدامات کیے اب بھی اٹھائیں گے۔
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ منشور میں غربت، بے روزگاری کا خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات شامل ہیں، نوجوانوں کو روزگار دینے کا پروگرام بھی شامل ہے، خواتین اور دیگر طبقات کو تحفظ اور روزگار فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے دس نکات پر مشتمل معاشی معاہدہ بھی دیا، سرمایہ کار کے بجائے غریب کو ریلیف فراہم کرنے کی بات کی۔
Short Link
Copied