پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگانے سے قبل مصطفیٰ کمال اپنے گریبان میں جھانکیں

مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگانے سے قبل مصطفیٰ کمال اپنے گریبان میں جھانکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کے خوف سے ایم کیو ایم نے راہ فرار اختیار کی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگا کر کراچی کے عوام کی توہین کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال جان چکے کہ کراچی کی عوام انہیں مسترد کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ مصطفیٰ کمال اور ان کی جماعت نے ٹھپے لگانے میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، وہ اپنی جماعت کے بانی کی زبان بول رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے