پیپلز پارٹی نے گیس کی نرخوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کردیا

شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی نرخوں میں اضافے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس نرخوں میں 35 فیصد تک اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ‏پیٹرول اور بجلی کے بعد حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جارہی ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ مختلف سلیبس میں 550 سے 9 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 35 فیصد تک بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ تجویز نومبر سے فروری تک 4 ماہ کیلئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے