اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے 90 دن میں الیکشن ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قوم کو اس وقت الیکشن میں جانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ قوم کو اس وقت الیکشن میں جانا چاہیے، نہیں معلوم سیاسی جماعتیں الیکشن سے کیوں بھاگنا چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے لیے تاریخ کا اعلان کردے گا تو اس کے بعد پیپلز پارٹی اپنا فیصلہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کرے گی۔