مریم اورنگزیب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں جو بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں پرکان نہ دھریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں۔ افواہیں پھیلانے سے اجتناب کریں۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے