شہباز شریف

پیٹرولیم اور گیس ذخائر کی تلاش سے متعلق کمیٹی قائم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم اور گیس کے شعبے کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے پیٹرولیم اور گیس کی تلاش کے لیے پیداواری کمپنیوں کو آف شور ذخائر ڈھونڈنے کی دعوت دے دی۔

علاوہ ازیں پیٹرولیم اور گیس کی تلاش کے سلسلے میں پیداواری کمپنیوں نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا۔ وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پہلے وزیراعظم ہیں جو سنجیدگی سے اس شعبے پر توجہ دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ 3 سال میں پیٹرولیم اور گیس کی پاکستان میں تلاش کیلئے 240 جگہ کھدائی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مقامی سطح پر تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان تیل اور گیس کی درآمد پر ہر سال اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے، مقامی ذخائر سے پیداوار سے پاکستان کا زرمبادلہ بچے گا اور ایندھن اور گیس سستے ہونگے۔

وزیراعظم نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی جس میں متعلقہ حکام، سیکریٹریز اور ماہرین شامل ہونگے۔ یہ کمیٹی پیٹرولیم اور گیس ذخائر کی تلاش اور ترقی کیلئے پُرکشش پالیسی بنانے کی تجاویز دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے